لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہی، اندرون سندھ اور بلوچستان میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی۔
جیکب آباد، دادو میں پارہ 47 ڈگری کو چھو گیا، نواب شاہ، سبی میں 46، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پشاور،ڈیرہ غازی خان 42، اسلام آباد 41، کوئٹہ 40، لاہور، گلگت 39 اور کراچی میں 35 ڈگری رہا۔
واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 22 جون تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا، جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی، رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔
لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں بارشیں معمول سے 60 فیصد زیادہ ہوں گی۔