جامشورو:(دنیا نیوز) مسافر کوچ ٹرالر سےٹکرانےسے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم 9 ب لونی کوٹ کے مقام پر حادثہ رونما ہوا، جہاں کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری میں کنٹرول نہ ہونے پر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ حادثے میں خواتین بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کے سبب موٹر وے ایم 9 بند ہوگیا، جبکہ مرنے والے اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔