سندھ: ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی

Published On 15 June,2025 02:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ماحول کی بہتری کیلئے سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے کہا ہے کہ تمام صنعتیں، تھوک فروش اور ریٹیلرز پلاسٹک بیگز کا کاروبار بند کریں، اس حوالے سے مہلت دی گئی، آگاہی مہمات چلائیں اور وارننگز بھی دی گئیں تاہم اب برداشت نہیں ہوگا۔

آغا شاہنواز کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری کی بندش جیسے اقدامات ہوں گے۔