کراچی :جناح ہسپتال کے دو ڈاکٹرز میں کانگو وائرس کی تشخیص

کراچی :جناح ہسپتال  کے دو ڈاکٹرز میں کانگو وائرس کی تشخیص

جناح ہسپتال کےدو ہاؤس آفیسر میں کانگو وائرس کےمشتبہ کیس کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں ڈاکٹرز نے ابراہیم حیدری سے رپورٹ ہونے والے کانگو کے متاثرہ مریض کا علاج کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹرذوالقرنین کو علامات کانگو والی ہیں، ایک ڈاکٹر کو جناح ہسپتال آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا ہے، دوسرے ڈاکٹر کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے نجی ہسپتال بھیج دیے گئے، رپورٹس کے نتائج پیر کو متوقع ہیں۔