پشاور: (دنیا نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے مزید دو کیس سامنے آئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق کرک اور شمالی وزیرستان سے تھا۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیرِ علاج ہیں، کچھ روز قبل پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 2 مریض داخل ہوئے تھے، مریضوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کانگو وائرس سے سندھ میں بھی دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔