رواں سال شہر قائد میں کانگو وائرس سے پہلے مریض کی ہلاکت رپورٹ

رواں سال شہر قائد میں کانگو وائرس  سے پہلے مریض کی ہلاکت رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، 42 سالہ متاثرہ شخص ضلع ملیر کا رہائشی تھا، اس کی 16 جون کو ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی اور وہ 17 جون کو انتقال کرگیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کریمین کانگو ہیمرجک فیور (سی سی ایچ ایف) جسے عام طور پر کانگو وائرس کہا جاتا ہے، ایک سنگین وائرل بخار ہے، جس کی شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہو سکتی ہے، اس بیماری کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں۔