لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں صحت کے شعبے کی بڑی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں گردے کے 1000 ٹرانسپلانٹ مکمل کرلیے۔
ترجمان پی کے ایل آئی کے مطابق ہسپتال میں گردے کے 1000 ٹرانسپلانٹ جبکہ 925 جگر اور 13 بون میرو ٹرانسپلانٹ بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے ٹیموں کو سنگ میل عبور کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، پی کے ایل آئی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
پی کے ایل آئی میں گردے کے 1000 ٹرانسپلانٹ مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے کیک کاٹا۔