خیبر پختونخوا کے دو افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق

Published On 17 June,2025 06:11 pm

پشاور:(دنیا نیوز) کانگو وائرس خیبر پختونخوا میں پہنچ گیا، دو نوجوانوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 2 مریض داخل ہیں، مریضوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔