پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی۔
ترجمان ہسپتال کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 68 سالہ ثمین جان، 40 سالہ حسین معاب اور 27 سالہ وقار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔