اے این ایف کی 7 کارروائیاں، نائیجیرین باشندے سمیت 8 افراد گرفتار

Published On 29 May,2025 09:28 am

کراچی : (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 103 کلوگرام منشیات برآمد اور ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ جامشورو، ملتان، لاہور، پشاور، فیروزوالہ، حیدر آباد اور کراچی میں کارروائیاں کی گئیں، اس دوران 81 کلو 600 گرام چرس، 15 کلو 600 گرام افیون، 3 کلو آئس، 3 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 14.235 کلو مشکوک منشیات، 672 گرام کوکین کے 56 کیپسول بھی ضبط کئے گئے، ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔