تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

Published On 28 May,2025 11:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں مانسہرہ، ہری پور، مریدکے، وندر اور جیوانی میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 57.1 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان گرفتار کئے، ضبط کی گئی منشیات میں 29 کلو 100 گرام چرس اور 28 کلو ہیروئن شامل ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔