ڈی آئی خان: پنچایت کے حکم پر 8سالہ بچی ونی کر نے پر مقدمہ درج

Published On 27 May,2025 07:48 pm

ڈی آئی خان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں ایک اور بچی ونی کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق تحصیل پروا کے علاقہ تلوکر میں بیٹے کے جرم کی سزا بیٹی کو دے کر ونی کر دیا گیا، پنچایت نے 12 سالہ متاثرہ بچے سے ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کرکے نکاح پڑھا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ 12 سالہ بچے کو نشہ دے کر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، معاملہ سامنے آنے پر چار رکنی پنچایت نے ملزم کی بیٹی ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا، پنچایت نے ملزم کی 8 سالہ بہن مقدس بی بی کو زیادتی کا نشانہ بننے والے 12 سالہ کاشف کے ساتھ نکاح پڑھایا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ 4 رکنی پنچایت میں امام مسجد گاؤں تلوکر بھی شامل تھا، تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے نکاح خوان سمیت پنچائت کے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔