جہلم : 18 سالہ گھریلہ ملازمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد

Published On 27 May,2025 09:56 am

جہلم : (دنیا نیوز) جہلم میں ایک گھر سے 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کی لاش نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک گھر سے ملی، ملازمہ پر تین روز قبل مالکان نے زیورات چوری کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا گیا تو اوکاڑہ کی رہائشی 18 سالہ صفیہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

پولیس نے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔