کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گھر کی صفائی کرنے والی 'ماسیاں' گھر کا صفایا کر گئیں، مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
کے ڈی اے سکیم ون میں تین ماسیوں نے گھر سے 28 تولہ سونا چوری کر لیا، واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا، خواتین گھر کی الماری میں رکھا سونا چوری کر کے لے گئیں۔
چوری کئے گئے سونے کی مالیت 98 لاکھ روپے ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے خواتین کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔