پشاور : (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلا ع میں پولیس کے سرچ آپریشن میں 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔
سنٹرل پولیس آفس کے مطابق سرچ آپریشن کرک، کوہاٹ ، ہنگو اور کرم میں کیا گیا، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا۔
کارروائیوں کے دوران 2 کلاشنکوف، 10 پستول، 4 رائفل اور ایک رپیٹر پکڑے گئے، دستی بم، سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کئے گئے جبکہ منشیات میں 8 کلو چرس اور آئس بھی ضبط کی گئی۔
اس موقع پر آئی جی پولیس نے بتایا کہ پولیو مہم ہماری قوم کے معماروں کی بقا کی ضمانت ہے، پولیس حسب روایت اس مہم کو پرامن رکھنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔