لاہور:(دنیانیوز) ڈیفنس اے میں سابق بیوی اور بچوں کے اغواء میں ملوث پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سابق بیوی اور تین بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، ملزم ایوب کو ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے بیوی اور بچوں کو ڈیفینس سے اغواء کیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی ،ایس پی سٹی نے ایس ایچ او ڈیفنس اے کی سربراہی میں ٹیم روانہ کی، جس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریکی کر کے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق وقوعہ میں استعمال ہونے والی مہران گاڑی نمبری 6613 بھی برآمد کر لی گئی۔
قبل ازیں مقدمہ مدعی کا کہنا تھا اس کی بہن کو سابق بہنوئی فیاض نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا، خاتون کو چھ ماہ قبل طلاق ہو گئی تھی۔