ملتان: پنچائتی فیصلے پر نوجوان کی بھنویں، مونچھیں کاٹ کر کتا بنانے کی ویڈیو وائرل

Published On 23 May,2025 04:55 pm

ملتان :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں قتل کے مقدمہ میں صلح پر غیر انسانی سلوک کرنےکا پنچائتی فیصلہ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے یعقوب ٹاؤن میں ایک شخص کی بھنویں اور مونچھیں کاٹ کر کتا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں صلح کرنے پر غیر انسانی سلوک کرنے کی شرائط پنچائیت میں طے ہوئی تھیں،پولیس تھانہ ممتاز آباد نے مقدمہ درج کرکے دس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے صابر نامی شخص کی مونچھیں اور بھنویں کاٹیں جبکہ نادر اور اسحاق کے گلے میں پٹہ ڈال کر چلاتے رہے۔