شدید گرمی کی لہر برقرار، وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم

Published On 22 May,2025 02:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہی، مختلف شہروں میں سورج آگ برساتا رہا۔

سبی میں پارہ 49، دادو میں 48 اور سکھر میں 46 ڈگری کو چھو گیا، پشاور اور ملتان میں درجہ حرارت 45، لاہور میں 44 ڈگری رہا، حیدر آباد اور اسلام آباد میں 43،کوئٹہ 39، کراچی اور گلگت میں 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

24 مئی تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پارہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم دے دیا اور عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے بچوں کو گھر میں محدود رکھنے کی ہدایت کی، تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دے دیا، ہر سکول میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔