بارش کے باوجود ہیٹ ویو برقرار، 24 مئی تک جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

Published On 19 May,2025 05:07 pm

اسلام آباد: (حریم جدون) بارش کے باوجود ملک میں ہیٹ ویو برقرار ہے، 20 سے 24 مئی کے دوران جنوبی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ہوگا، ملک کے بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری زائد ہوگا، اس دوران میدانی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔