ملک کے بیشتر علاقوں میں 4 روز شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان، انتباہ جاری

Published On 16 May,2025 07:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقے اگلے 3 سے 4 روز کے دوران شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

16 سے 20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم نارووال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، تربت 48، ڈی جی خان 47، نور پور تھل، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان، بہاولپور اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔