اپریل سے جولائی پاکستان میں شدید گرمی کی لہر کا امکان، ایڈوائزری جاری

Published On 14 April,2025 11:40 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایڈوائزری کے مطابق اپریل سے جولائی کے دوران پاکستان میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، ڈی ایچ او نے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی ایچ او کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ہیٹ سٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، ہیٹ سٹروک سے جسم کا درجہ حرارت 10 سے 15 منٹ میں 106 فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ سٹروک موت یا مستقل معذوری کا باعث بھی بن سکتا ہے، چکر آنا، سردرد، تیز بخار ،جسم ٹھنڈا ہو جانا ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ ایتھلیٹس اور باہر کام کرنے والے افراد ہیٹ ویو کا شکار ہو سکتے ہیں، بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔




Recommended Articles