جامشورو: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت سے دو بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق تعلقہ مانجھند کے علاقے گوٹھ داد محمد کھوسو کے رہائشی دو کمسن بھائی 10 سالہ راشد گبول اور 12 سالہ علی شیر گبول گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
والد کے مطابق دونوں بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے، دونوں کو بچوں کو تعلقہ ہسپتال مانجھند منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ہیٹ ویو کے باعث بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں بچوں کی موت گرم ہوا لگنے کے سبب حالت غیر ہوبے پر ہوئی، پانی کی کمی بھی ہو سکتی ہے مزید تفصیل پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بتائی جا سکتی ہے۔