امریکہ: ایک طرف بارشیں اور سیلاب، دوسری جانب ہیٹ ویو کا خطرہ

Published On 11 July,2023 11:58 am

نیویاک: (دنیا نیوز) امریکہ میں جہاں ایک طرف شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو چکی ہے وہاں دوسری جانب ہیٹ ویو کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کیلیفورنا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں رواں ہفتے شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، ایریزونا، نیواڈا، میکسیکو میں بھی پارہ بڑھنے لگا جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

شدید گرمی کی لہر سے امریکہ بھر میں 5 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، کیلیفورنیا کے جنوبی اور وسطی علاقوں کیلئے زیادہ گرمی پڑنے کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

مزید برآں لاس اینجلس کاؤنٹی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Advertisement