دریائے چناب میں درمیانے، راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، پاکپتن میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم

Published On 10 July,2023 06:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پنجاب کے دریاؤں، براجز اور ڈیمز میں پانی کے بہاؤ کی تازہ صورتحال کے مطابق دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے شکر گڑھ نالہ بین میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ تمام دریاؤں، براجز ،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، صوبائی کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پاکپتن میں ریسکیو 1122 نے تین فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے ستلج کی قریبی ابادیوں ملک بہاول پیر غنی اور فیروز پور میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے، فلڈ ریلیف کیمپوں میں ادویات اور آپریشنل عملہ تعینات ہے۔ 

Advertisement