سپین: قلیل مدت میں 54.2 لیٹر فی مربع میٹر سے زائد بارشوں سے افراتفری پھیل گئی

Published On 08 July,2023 09:12 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے جہاں قلیل مدت میں 54.2 لیٹر فی مربع میٹر سے زیادہ بارشوں سے افراتفری کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

شمال مشرقی سپین میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے کئی گاڑیاں اور افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، سیلابی ریلوں میں بہتے ہوئے لوگ جان بچانے کیلئے درختوں سے چمٹ گئے۔

بارشوں سے سپین کا شہر زراگوزا شدید متاثر ہوا ہے جہاں ہر طرف پانی بھر گیا ہے جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، ایمرجنسی سروسز کے فوری رسپانس کی بدولت درجنوں افراد کو بچا لیا گیا۔

سپین کی موسمیاتی ایجنسی نے طوفان کی زرد وارننگ جاری کر دی ہے۔

Advertisement