اسلام آباد: (دنیا نیوز) شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہرسے گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشیئر سے نکلنے والے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی لہر میں کمی کا امکان، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی
شمشال ویلی، گانچھے، پسو اور سکردو سے ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ چکا ہے۔
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے یا برقرار رہنے سے دریائے سندھ کا بہاؤ ساڑھے 3 لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے، گرمی کی شدت اور حبس سے بھی گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ہے۔