لوئر چترال میں موسلا دھار بارش، سیلابی پانی گھروں میں داخل

Published On 12 June,2023 10:26 pm

پشاور: (دنیا نیوز) لوئر چترال کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث چترال ٹاؤن تبلیغی مرکز جنگ بازار سمیت مختلف مقامات پر سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہونے سے ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے متاثرہ مقامات پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

چترال گول نالے میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے باعث نالے کے آس پاس مقیم لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق جغور گول نالے میں بھی سیلابی صورت حال کے باعث گاؤن ڈوم شغور کے لوگوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement