امریکا کا سندھ سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

Published On 07 June,2023 09:28 am

کراچی: (ویب ڈیسک) امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

امریکہ کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کے بحران پر قابو پانے کیلئے استعمال ہوگی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقے میں خوراک کا سنگین بحران دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اس کمی کو پورا کرنے کیلئے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement