روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے شمالی علاقے میں گزشتہ دنوں آنے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔
متاثرہ علاقوں کے کئی قصبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے امدادی ٹیموں کو ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، اٹلی کے شمالی علاقے ایمیلیا، روماگنا میں ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں ہزاروں افراد گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آنے سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔
سیلابی ریلوں سے تقریباً 400 سڑکیں تباہ جبکہ 5 ہزار سے زیادہ فارمز ڈوبنے سے ہزاروں ہیکٹر انگور کے باغات تباہ ہو گئے۔