اسلام آباد: (دنیا نیوز) دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور ڈیموں میں ذخیرے کی مجموعی صورتحال بارے رپورٹ جاری کر دی گئی۔
آج دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 7 لاکھ 30 ہزار کیوسک سے زائد ہے، دریاؤں میں پانی کا زیادہ سے زیادہ بہاؤ تین لاکھ 42 ہزار کیوسک تک رہا۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک سے زائد ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بارشوں کے باعث چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ سے زائد ہے۔
گدو بیراج میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 51 ہزار کیوسک ہے، سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 89 ہزار کیوسک ہے۔