بھارت و پاکستان میں مون سون بارشیں، دریائے ستلج کی سطح دو گنا بڑھ گئی

Published On 08 July,2023 06:29 pm

قصور: (دنیا نیوز) بھارت و پاکستان میں مون سون بارشوں سے دریائے ستلج کی سطح مزید بڑھنے لگی، دو دن میں دریائے ستلج کی سطح دو گنا بڑھ کر 10 فٹ تک پہنچ گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے مطابق ستلج میں پانی کا بہاؤ 400 کیوسک تک پہنچ گیا، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں مسلسل تیزی آ رہی ہے۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ الرٹ یے۔

یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بڑھ گیا

محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے سیلاب کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے، لمحہ بہ لمحہ ستلج کی صورتحال پر نظر ہے۔

Advertisement