موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بڑھنے لگے، برازیل میں بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ

Published On 18 February,2025 10:42 pm

ریو ڈی جنیرو: (دنیا نیوز) موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بڑھنے لگے، برازیل میں بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شدید گرمی سے معاملات زندگی متاثر، شہریوں نے ناقابل برداشت قرار دے دیا۔

آئندہ دنوں میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، حکام نے ہیٹ الرٹ جاری کر دیا، شہریوں کو تیز دھوپ میں گھر سے نکلنے سے روک دیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ڈی ہائیڈریشن بچنےاور ہنگامی دیکھ بھال کیلئے حفاظتی اقدامات نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔