چاغی میں راستہ بھٹکنے والے 2 نوجوان گرمی سے جاں بحق

Published On 04 July,2024 08:43 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) چاغی میں گرمی کی شدت سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گاڑی کا فیول ختم ہونے کے بعد دو نوجوان پیدل تیل کی تلاش میں راستہ بھٹک گئے تھے، 24 گھنٹہ لاپتہ ہونے کے بعد گرمی اور پیاس کی وجہ سے دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا تعلق چاغی کے علاقے دالبندین کلی داود آباد سے ہے۔