پاکستانی بچے صرف 6 ماہ سے کم عمر تک ماں کا دودھ پیتے ہیں: ڈبلیو ایچ او

Published On 08 August,2025 06:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں فارمولا دودھ کی درآمد پر سالانہ 88 کروڑ ڈالر اخراجات آنے لگا، 6 ماہ سے کم عمر بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی شرح صرف 48.4 فیصد ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق اہم اعدادوشمار پاکستانی بچے صرف 6 ماہ سے کم عمر تک مکمل طور پر ماں کا دودھ پیتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سال 2030 تک 60 فیصد بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کا ہدف دیا گیا ہے جب کہ پاکستان میں ماں کا دودھ نہ پلانے سے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ ڈالر نقصان ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ماں کا دودھ نہ پلانے سے سالانہ 33700 سے زائد بچوں کی اموات ہوتی ہیں، فارمولہ دودھ پینے سے سالانہ 66 لاکھ بچے ڈائریا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔