امریکا نے کورونا وائرس اور فلو کی ایم آر این اے ویکسین کے معاہدے ختم کر دیے

Published On 06 August,2025 10:21 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے کورونا وائرس اور فلو کی ایم آر این اے ویکسین کے معاہدے ختم کر دیے۔

امریکی وزیر صحت رابرٹ کینیڈی نے ایم آر این اے ویکسین کے 50 کروڑ ڈالر کے 22 معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

رابرٹ کینیڈی کا کہنا ہے کہ ایم آر این اے ویکسین ٹیکنالوجی کی حفاظت پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں، یہ اقدام طویل مدتی سلامتی کے خدشات کی وجہ سے اٹھایا گیا۔

خیال رہے کہ اس ویکسین ٹیکنالوجی نے کورونا وبا کے خاتمے کے ساتھ لاکھوں جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

امریکی ماہرین کا ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ سائنسی شواہد کے بجائے سیاسی دباؤ کی وجہ سے کیا گیا، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام مستقبل میں وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔