کراچی:(دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نئی حب کینال کی تعمیر میں نقص یا تباہی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
شہر قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاں کا کہنا تھا کہ حب کینال سے متعلق افواہیں تصدیق کے بغیر پھیلائی گئیں، نئی 100 ایم جی ڈی حب کینال کا افتتاح 13 اگست کو ہوگا،ترقیاتی منصوبوں پر کچھ عناصر خوش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں مکمل ہونے والے منصوبوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ترقی کے خلاف پروپیگنڈا ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہر کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں، عوام جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں، حب کینال منصوبہ مکمل اور محفوظ ہے۔