ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان کے نشتر ہسپتال میں کانگو کا مریض سامنے آگیا۔
نشتر ہسپتال کے ترجمان کے مطابق زیر علاج 15 سالہ لڑکے کا تعلق وہاڑی کی تحصیل میلسی سے ہے، جسے موذی وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد آئسو لیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ زیر علاج مریض بخار میں مبتلا تھا، سکریننگ کرنے پر کانگو کی تصدیق ہوئی، زیر علاج مریض کی ٹریول ہسٹری کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ہسپتال ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ مریض کے متعلق سی ای او ہیلتھ وہاڑی کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔