لاہور(دنیا نیوز) پنجاب بھر کے باغات کو نو سموکنگ زون ڈکلیئر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002 کی شقوں کا اطلاق کیا جائے گا، آرڈیننس کے سیکشن 5 اور 7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ کا استعمال اور سیل ممنوع ہے، پارکس میں سگریٹ، ای-سگریٹ اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کا نفاذ ہو گا۔
اس کے علاوہ ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر بھی سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے، پارکس میں مختلف مقامات پر نو سموکنگ بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارک میں موجود عملہ اور سٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، اتھارٹیز دس دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔