الحمدللہ !احمد پورشرقیہ تا بہاولپور ایم ایل-ون پر فلائی اوور مکمل ہو گیا: مریم نواز

Published On 28 July,2025 10:12 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 پر فلائی اوورکی تعمیر مکمل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ الحمدللہ، احمد پور ایسٹ فلائی اوور جو کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 پر تعمیر کیا گیا ہے جو مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 4.5 کلومیٹر سڑک اور 2500 فٹ طویل فلائی اوور شامل ہے، یہ منصوبہ شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک کو فائدہ دے گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر ان علاقوں سے آنے والوں کو جیسے اُچ شریف، کوٹلہ موسیٰ خان، چوک بھٹہ اور محمود شہید، یہ منصوبہ احمد پور ایسٹ شہر کو احمد پور ایسٹ جھنگڑا انٹرچینج روڈ سے بھی منسلک کرتا ہے، جس کے ذریعے مسافروں کو جھنگڑا پر ایم-5 موٹروے تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔