لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا ، اراکین اسمبلی کی ایوان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
حکومتی رکن حسان ریاض ڈپٹی اپوزیشن کی تقریر کے دوران بول رہے تھے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی ارکان کو تھپڑ رسید کردیا۔
اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مارا،قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا کے باعث اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔
حکومتی رکن اسمبلی حسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار کے مابین اچانک ہاتھا پائی ایک دوسرے پر آواز کسنے پر ہوئی، صوبائی وزیر ذیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے۔
قائم مقام سپیکر نے حسان ریاض اور ذیشان رفیق کو بار بار منع کیا، ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کردیے بعد ازاں اپوزیشن اور دیگر حکومتی ارکان نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔