لاہور: (دنیا نیوز) سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں مختلف اضلاع کے کل 120 موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صوبہ بھر میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں سیلاب کے باعث مختلف اضلاع میں کل 120 موضع جات جزوی طور پر زیر آب آئے، موضع جات دریاؤں کے پاٹ میں موجود ہونے کے باعث جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔