مون سون بارشیں، 266 افراد جاں بحق، 633 زخمی ہو گئے

Published On 25 July,2025 10:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے باعث 26 جون سے 25 جولائی تک نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 266 افراد جاں بحق اور 633 زخمی ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطانق جاں بحق افراد میں 94 مرد، 46 خواتین اور 126 بچے شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 144 افراد جاں بحق، 493 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 63 اموات، 79 زخمی سندھ میں 25 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 16 اموات، 4 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد میں 8، گلگت بلتستان میں 8، آزاد کشمیر میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارشوں کے باعث 69 مکانات منہدم ہوئے، مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار 158 مکانات منہدم جبکہ 366 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔