مون سون بارشیں: 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Published On 22 July,2025 07:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22 جولائی تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 242 افراد جاں بحق، 598 زخمی ہو چکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 116 بچے بھی شامل ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 135 افراد جاں بحق، 470 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 56 اموات، 71 زخمی، سندھ میں 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے بلوچستان میں 16 اموات، زخمیوں کی تعداد 4 ہو گئی، آزاد کشمیر میں 1، اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مجموعی طور پر اب تک 854 گھروں کو نقصان پہنچا، مجموعی طور پر اب تک 208 مویشی پانی میں بہہ گئے، بارشوں سے 12 پلوں کو نقصان پہنچا۔