ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار

Published On 27 July,2025 09:22 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے اسلام آباد اور لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کے دوران ملزمان نوید طاہراور زبیر محمد کو گرفتار کیا جو کہ سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزم نوید طاہر نے شہری کو لیتھوانیا میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 16 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے۔

ترجمان کے مطابق ملزم زبیر محمد نے شہری سے امریکہ بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ روپے بٹورے تھے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔