اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک، اسلحہ، نقدی برآمد

Published On 27 July,2025 11:34 pm

اوکاڑہ :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گنگووال علاقے میں تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو قتل، اقدام قتل سمیت ڈکیتی کی 115 وارداتوں میں ملوث تھے جو لاہور، قصور، پاکپتن میں سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔

ڈاکوؤں سے اسلحہ شناختی کارڈ اور نقدی برآمد کر لی اور ان کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔