ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان

Published On 05 August,2025 08:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

43 میڈیکل کالجز کے 518 امیدواروں نے امتحان دیا، 372 پاس جبکہ 139 فیل ہوگئے، کامیابی کا تناسب 72.80 فیصد رہا۔

ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انڈر گریجویٹ ایڈمشن ٹیسٹ 2025 کے نتائج بھی جاری کردیئے۔

اتوار کے روز 830 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا تھا، 669 نے 50 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے، تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔