صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا ہونہار طالبہ بھارتی کانا رام کے اعزاز میں ظہرانہ

Published On 01 August,2025 05:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے ہونہار طالبہ بھارتی کانا رام کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

بہاولپور بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن لینے والی بھارتی کا محکمہ انسانی حقوق میں شاندار استقبال کیا گیا، صوبائی وزیر نے بھارتی کو اپنی کرسی پر بٹھایا، نقد انعام بھی دیا۔

بھارتی کانا رام کو محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا گیا، وزیر اقلیتی امور نے بھارتی کو ای لرننگ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بھارتی جیسی بچیاں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو حقیقت بنا رہی ہیں، سرکاری سکولز کی کامیابی پر رمیش سنگھ اروڑہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم کے فروغ پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر تعلیم پنجاب کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بھارتی کانا رام نے کہا کہ اپنی ہم عمر بچیوں کو تعلیم سے روشناس کراؤں گی، پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ظہرانے میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سونیا عاشر، سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ، ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ نوید اور دیگر بھی موجود تھے۔