راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام کرتے ہوئے سمر انٹرن شپ 2025 متعارف کرا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2025 کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنے عملی اقدامات سے خطے میں استحکام کا ضامن ملک ہونے کا ثبوت دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے کہا کہ پاکستان منحرف نظریات کے خلاف ایک مضبوط فصیل اور عالمی امن کا علمبردار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے کہا کہ ہماری طاقت اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے۔