جہلم ویلی: (دنیا نیوز) میٹرک کے امتحانات میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر ایک طالب علم نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
چھلانگ لگانے والے طالب علم کو بچانے کے لیے بھائی نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی، دونوں بھائیوں کا تعلق چکوٹھی کے نواحی گاؤں درنگ سے ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی، پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے ڈیڈ باڈی کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔