پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری کر دیا

پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری کر دیا

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا نیا نصاب PM&DC کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، ایم ڈی کیٹ امتحان ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو متوقع ہے۔

نصاب میں 5 مضامین حیاتیات، کیمیا، طبیعیات، انگریزی، منطقی استدلال شامل ہیں، پیپر میں 180 ایم سی کیوز، دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔

صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق سوالات کی تقسیم 15% آسان، 70% درمیانی، 15% مشکل پر مشتمل ہوگی، کوئی منفی مارکنگ نہیں ہوگی، امتحان مکمل ایم سی کیو پر مبنی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل میں داخلے کیلئے 55%، ڈینٹل کیلئے 50% نمبرز لازمی ہیں، پی ایم اینڈ ڈی سی نے سوالاتی بینک تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا۔

نیا نصاب تعلیمی ماہرین، بورڈز اور جامعات کے ساتھ مشاورت سے تیار کیا گیا، نصاب میرٹ اور شفافیت کو فروغ دے گا، امیدوار PMDC کی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹس چیک کریں۔